تراویح اور نماز عید گھروں پر ادا کی جاسکتی ہے، سعودی مفتی اعظم


تراویح اور نماز عید گھروں پر ادا کی جاسکتی ہے، سعودی مفتی اعظم




سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا جاری ر ہنے کی صورت میں احتیاطی تدبیر کے طور پر رمضان کے دوران تراویح اور عید کی نماز خطبے کے بغیر گھروں پر ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے انسداد کےلیے جاری حفاظتی اقدامات کی وجہ سے اس سال مساجد میں تراویح مشکل ہوگی لہذا سعودی شہری اور مقیم غیرملکی رمضان میں تراویح گھروں میں ادا کریں،رمضان میں تراویح سنت ہے، فرض نہیں،رسول کریم ﷺ رمضان میں تراویح گھر میں بھی پڑھا کرتے تھے۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کورونا بحران جاری رہا اور عید گاہوں یا مساجد میں عید کی نماز ادا کرنا ممکن نہ ہوا تو ایسی صورت میں سب لوگ خطبہ عید کے بغیر ہی گھروں میں نماز عید ادا کریں ۔

Comments

  1. I was diagnosed as HEPATITIS B carrier in 2013 with fibrosis of the
    liver already present. I started on antiviral medications which
    reduced the viral load initially. After a couple of years the virus
    became resistant. I started on HEPATITIS B Herbal treatment from
    ULTIMATE LIFE CLINIC (www.ultimatelifeclinic.com) in March, 2020. Their
    treatment totally reversed the virus. I did another blood test after
    the 6 months long treatment and tested negative to the virus. Amazing
    treatment! This treatment is a breakthrough for all HBV carriers.

    ReplyDelete

Post a Comment